قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھرایکشن،چار شہریوں کے قبضے واگذار

قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھرایکشن،چار شہریوں کے قبضے واگذار

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر قبضہ گروپوں کےخلاف ایک بار پھر ان ایکشن، اینٹی قبضہ سیل نے مزید چار شہریوں کے قبضے واگذار کروا دئیے،

ملک سرور نامی شہری کا کروڑوں روپے مالیت کا ایک کنال پلاٹ واگذار کروا لیا گیا،شہری کے پلاٹ پر باؤ گجر، چاند گجر نے جعلسازی سے پلاٹ پر قبضہ کیا ہوا تھا، نصیرآباد میں شہری عبدالکریم کا گھر واگذار کروا دیا، کینٹ میں ظفر اقبال نامی شہری کا 06 مرلے کا گھر واگذار کروا لیا گیا،تھانہ شفیق آباد کی حدود میں اعجاز خان نامی کا 10 مرلہ وارثتی پلاٹ واگذار کروا لیا گیا،اینٹی قبضہ سیل کی سفارش پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہری مکان، دکان کرائے یا گروی دینے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کریں، مالک مکان اور کرایہ دار، کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانوں میں اندراج کروانے کے پابند ییں، شہریوں کی شب و روز کی محنت پر شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا، شہریوں کی کمرشل و زرعی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی،لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، شہری قبضے کی شکایت کےلئے فوری ہیلپ لائن 1242 پر رابطہ کریں،

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

Comments are closed.