تاریخ میں پہلی بار،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قومی کرکٹ کےگڑھ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز کاآغاز 62 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دونوں ٹیمیں 33 ماہ میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ 4 میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم نے 3 0 سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ندا ڈار سیریز میں شرکت نہیں کررہی ہیں۔تجربہ کار اسپنر ثناءمیر بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ دونوں کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میزبان ٹیم کے لیےاپنے بیک اپ کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔
30 روزہ دورے پر پاکستان آئی بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچوں کے علاوہ 6 ایک روزہ میچوں میں بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان کو دسمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شامل میچز کے لیےملائشیا کے میدانوں میں انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول سیریزدرحقیقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیےقومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔
خواتین کرکٹ کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تمام میچوں کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان