قادیانیوں کی قومی اقلیتی کمیشن میں شمولیت پر متحدہ علما محاذ کا بڑا اعلان

قادیانیوں کی قومی اقلیتی کمیشن میں شمولیت پر متحدہ علما محاذ کا بڑا اعلان

متحدہ علماءمحاذ کے 40علماءمشائخ نے قادیانیوں کی قومی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کومسترد کریا
علماءو خطباءکل جمعہ کو حکومتی فیصلے کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں مولانا محمد امین انصاری
پاکستان کیلئے قادیانی کورونا سب سے زیادہ خطرناک ہے قادیانی کورونا کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد و بیدار ہے
قادیانیوں کو کن غیر ملکی آقاﺅں کے اشارے پر شامل کرکے حق نمک حلالی ادا کیا جارہا ہے متحدہ علماءمحاذ

کراچی ( باغی ٹی وی )متحدہ علماءمحاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 40جید علماءمشائخ نے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کیے جانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے حکومت کا فیصلہ آئین پاکستان کے منافی ہے جو کسی صورت قبول نہیں حکومت اپنا فیصلہ فوری واپس لے اور علماءوکروڑوں عاشقان رسولﷺ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نا کرے پاکستان کیلئے قادیانی کورونا سب سے زیادہ خطرناک ہے قادیانی کورونا کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد و بیدار ہے قادیانی کورونا حکومتی خاتمے کا سبب بنے گاقادیانی تاحال پاکستان کے آئین و قانون اور خود کوغیر مسلم اقلیت ہی تسلیم نہیں کرتے تو انہیں قومی اقلیتی کمیشن میں کن غیر ملکی آقاﺅں کے اشارے پر شامل کرکے حق نمک حلالی ادا کیا جارہا ہے علماءو خطباءکل جمعہ کو حکومتی فیصلے کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریںمشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والوں میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری،مرکزی صدرعلامہ مرزایوسف حسین،خطیب پاکستان مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عبد الکریم عابد،پروفیسر حافظ محمد سلفی، مولانا قاری اللہ داد،شیخ الحدیث مولانا فیض اللہ آزاد، علامہ عبد الخالق فریدی،خطیب اہل بیت علامہ علی کرار نقوی ،مولانا سلیم اللہ ترکی ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ سید عقیل انجم، پیر احمد عمران نقشبندی، علامہ نصیر الدین سواتی، مولانا اقبال اللہ،مولانا قاری محمد امین ،علامہ روشن دین الرشیدی،مفتی محمد بخاری، علامہ فیض محمد فیض نقشبندی ، شیخ الحدیث مفتی ہارون مطیع اللہ ، خطیب اسلام مولانا عبد الستار توحیدی ،مولانا آزاد جمیل ،مفتی منیب الرحمن حیدر آبادی، علامہ قرة العین عابدی، مفتی اکبر شاہ ہاشمی،مفتی شبیر احمد،مولانا منظر الحق تھانوی، علامہ شاہدین اشرفی،علامہ شوکت مغل ،مفتی فیصل عزیزی، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی ،علامہ وحید نورانی،علامہ خان محمد بلوچ، علامہ عبد اللہ جوناگڑھی، مفتی وجیہہ الدین،مفتی اسد الحق چترالی، شیخ الحدیث علامہ احسن سلفی،علامہ غلام مصطفی رحمانی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مفتی عبداللہ توحیدی شامل ہیں

Comments are closed.