مذہبی منافرت پر مبنی مواد ہٹانے کیلئے 30 دن کی دی گئی مہلت
عمران احمد شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا.
ارکان نے استفسار کیا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی تجویز پر کیا پیشرفت ہوئی، سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا، تاحال جواب موصول نہیں ہوا، چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ مذہبی منافرت پر مبنی مواد ویب سائٹ سے ہٹانے پر کیا پیشر رفت ہوئی؟ حکام مذہبی امور نے کہا کہ اس معاملہ پر ہائیکورٹ کا حکم آ چکا ہے لیکن پی ٹی اے نے عمل نہیں کیا، قائمہ کمیٹی نے ویب سائٹ سے مواد ہٹانے کیلئے 30 دن کا وقت دے دیا
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی 1979 میں قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں تشکیل دی گئی، بھارت میں بھی رویت ہلال کیلئے کمیٹی کام کرتی ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی زونل کمیٹیاں ہونی چاہییں، پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں عید منانا ممکن نہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں مطلع مختلف ہوتا ہے،
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید