قائمہ کمیٹی نے شیریں مزاری سے نور مقدم واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
سینٹ کی قائمہ کیمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں نور مقدم کے ساتھ ہونیوالی جنسی زیادتی اور اس کے قتل کا نوٹس لیا گیا ہے، اجلاس میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اورسیکٹری انسانی حقوق پراظہاربرہمی کیا گیا ہے.
سینیٹ سیکریٹریٹ نے کل انسانی حقوق کی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اورسیکریٹری انسانی حقوق کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں، وزارت انسانی حقوق سے نورمقدم کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ طلب کرلی گئی ہے، اجلاس میں افسوسناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا.
پچھلے ہفتے سابق سفیرکی بیٹی کا دردناک قتل کا پیش آیا تھا، ظاہر جعفر نامی شخص نے نورمقدم نامی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، ملزم نے نور کو قتل کرنے بعد اس کا سر تن سے جدا کردیا تھا، پولیس نے واقع کا نوٹس لے کر کاروائی شروع کردی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کردیا گیا ہے، ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے.