قندھار میں دھماکے سے خاتون اور تین بچے لقمہ اجل بن گئے

0
39

افغان صوبے قندھار میں دھماکے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح صوبے قندھار کے ضلع پنجوائی میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چار بچے ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک پر موجود دھماکا خیز مواد پر چڑھی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ فی الحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز بھی افغانستان کے ضلع ارغزستان میں سڑک کنارے مائن کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس کے قبل را کیلئے بڑا دھچکا ، قندھار میں بی ایل اے کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا . افغانستان، قندھار میں افغان خفیہ ایجنسی کے سیف ہاؤس میں، جسے پاکستان دشمن بلوچ لبریشن آرمی ٹریننگ کیمپ کے طور پر استعمال کر رہی تھی، میں "نامعلوم افرادنے کامیاب حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا.
اس کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد دہشتگردوں کی ٹریننگ میں مصروف بی ایل اے کمانڈر کو اپنے ساتھ لے جانے میں‌کامیاب ہوگئے . یوں بی ایل اے کا کمانڈر زندہ پکڑ کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے .

https://baaghitv.com/raw-k-bara-dhachka-qandar-my-bla-k-atraining-camp-tabah/.

Leave a reply