قانون شکنی ہوگی تو قانون حرکت میں بھی آئے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سینیٹر اورنگ زیب خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔ وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ہے۔
عثمان بزدار کی فضول خرچیاں، کیا یہی تبدیلی ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کشمیرکی صورتحال کے پیش نظر احتجاج کی سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ ملک دشمن احتجاج کی آڑ لے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ سب کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قانون شکنی ہوگی تو قانون حرکت میں بھی آئے گا۔ پنجاب میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔ صوبے کے عوام کیلئے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ہمارا ہر لمحہ فلاح عامہ کیلئے وقف ہے۔
آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور
نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی
آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر
سینیٹر اورنگ زیب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر فوکس کیا ہے۔ عثمان بزدار عزم، جذبے اور محنت کے ساتھ عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔








