قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

0
42
قتل کے مقدمہ میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی: روات پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری وجاہت کو قتل کر دیا تھا روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مدثر، رضوان اور ثاقب شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے وجاہت کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسامہ نامی نوجوان ہر تھانہ رتہ امرال کی حدود میں تھانہ سول لائن اور تھانہ صادق آباد کے ملازمین کا تشدد نوجوان کی حالت تشویشناک تھانہ رتہ امرال پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف درخواست لینے سے انکار کر دیا جبکہ دونوں نامعلوم باوردی پولیس اہلکاروں نے تھانہ رتہ امرال کے احاطے میں بھی زمین پر الٹا لٹکا کر تشدد کا شدید نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار کروا دیا متاثرہ نوجوان اسامہ کے لواحقین اور نوجوان کا کہنا ہے کہ تھانہ رتہ امرال میں تشدد کے وقت ایس ایچ او تھانہ و محرر موقع پر موجود تھے نوجوان اسامہ کو ریلوے ورکشاپ روڈ پر کسی جھگڑے میں صلح کے طور پر بلایا گیا تھا وہاں موجود باوردی پولیس ملازمین نے بے تحاشا فائرنگ بھی کی پولیس اعلی ذمہ داران نوٹس لیں متاثرہ نوجوان اسامہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں اپنے لواحقین کے ساتھ میڈیکل مدد کے لئے موجود ہے جبکہ تھانہ رتہ امرال نے درخواست تک نہیں وصول کی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس مددگاروں پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مدد نہ کی جائے وقوعہ رات تقریبآ 1 بجے پیش آیا جبکہ تاحال میڈیکل کی سہولت مہیا نہ کی جا سکی اور نہ ہی ڈاکٹروں نے کسی قسم کی توجہ دی ۔لواحقین نے احتجاج کی دھمکی دیدی اور کہا کہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پولیس ملازمین دوسری پارٹی کی جانب سے بدمعاشی کے طور پر آئے مار کٹائی اور اور فائرنگ کی جس کو نوٹس کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

Leave a reply