امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش میں بھارت ملوث نکلا تا ہم سازش ناکام ہوئی، اس پر امریکی سینیٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے

امریکی شہری کی قتل کی سازش کے معاملے پر 5 امریکی سینیٹرز نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر امریکیوں کیخلاف جاری دھمکیوں کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے خط میں امریکی سینیٹرز نے شہری کے قتل کی سازش میں ملوث تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرائے جانے کا مطالبہ کیاہے،خط میں امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مجرمانہ طور پر ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرائے، امریکا کو بین الاقوامی جبر کی مخالفت میں مضبوط اور پر عزم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی شہری کو امریکا کے حوالے کیا گیا ہے،بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام ہے، نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پر چیک ری پبلک میں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا جسے اب امریکا کے حوالے کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کیلئے ”را“ کے منصوبے کی تفصیلات شائع کی تھیں،کہ قتل کا حکم 23 جون کو مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دیا گیا، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ را نے بنایا تھا قتل کے منصوبے کی منظوری را کے چیف سمنت گوئل نے دی تھی، کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا، جس نے گرپتونت کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا را افسر وکرم یادیو کی شناخت اور پیغامات بھی سامنے آ گئے ہیں، امریکی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو بھی اس منصوبے کا علم تھا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا،امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے

سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

Shares: