قطر فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، دشمن کی نیندیں حرام

0
26

قطر فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، دشمن کی نیندیں حرام

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سٹاف میجر جنرل (پائلٹ) سالم حماد عقیل النابت سربراہ قطر امیری فضائیہ نے اپنے وفد کے ہمراہ آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
انکی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ دونوں فضائی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خود انحصاری کے میدان میں پاک فضائیہ کی غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور قطرکے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو کی۔ دونوں معزز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ

Leave a reply