کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پاکستان کو کسی حوالے سے خوش نصیب قرار دے دیا

0
42

:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پاکستان کو کسی حوالے سے خوش نصیب قرار دے دیا

باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن ہم بنائے جانے والے منصوبے پرعمل درآمد نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہماری پارٹنرشپ نہیں لگی اور پھر باؤلنگ میں بھی رنز نکل گئے۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہماری اہم موقع پر وکٹیں گر گئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے باؤلرز کو بھی کریڈٹ دیا۔

بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے اسکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑی خوش قسمتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں وکٹیں سلو ہیں لہذا رنز کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
بین کٹنگ نے کہا کہ باؤنڈری چھوٹی ہیں جس کا بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ یہاں فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر باؤلرز کی اسپیڈ 150 سے 140 کے درمیان ہے۔

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

واضح‌رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارک باد دی، وزیراعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار یادرکھا جائےگا.وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جاویدآفریدی نےہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو سراہنے پر زور دیا،جاویدآفریدی نےڈیرن سیمی کےساتھ مل کرکرکٹ کی خدمت کی ہے،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحال، ڈیرن سیمی کا کردار یادرکھا جائےگ

Leave a reply