قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

0
29

قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر

قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک مختلف یونٹس کے تقریباً30 کوہ پیماؤں نے تین شعبوں،سپیڈ، بولڈرنگ اور لیڈ میں حصہ لیا۔ ابو زر فیض، ظہیر احمد، سیف الدین، حذیفہ عمران، مشاہد شاہ، عمر بلال ظفر اور یاسر شہزاد نے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پوزیشنیں حاصل کیں۔ چیمپئن شپ میں ابو زر فیض نے4 تمغے حاصل کیے۔

انہوں نے جونیئر کیٹیگری کے چند دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اوپن کیٹیگری میں بھی حصہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ انہوں نے 7:31 سیکنڈ کی رفتار کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ۔چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب ایمز یجوکیشن سسٹم میں منعقد ہوئی جہاں بولڈرنگ ڈسپلن کی چیمپئن شپ نئی تعمیر شدہ بولڈرنگ وال پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پرایمز ایجوکیشن سسٹم کے چیئرپرسن الماس صابر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کوہ پیماؤں میں میڈلز تقسیم کئے ۔ انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور دیگر بیرونی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نےکوہ پیماؤں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےیقین دلایا کہ اے سی پی فیڈریشن کو درپیش مالی چیلنجوں کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں اور تربیت کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لڑکوں کی کڈزنیشنل سپورٹ کلائمبنگ چیمپئن شپ 15 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تقریب میں کرار حیدری، رحمت اللہ قریشی، اکرم اعوان، نجیب خٹک، ساجد اسلم، طارق عباسی، افراہیم ستی، زاہد بشیر ڈار، مجتبیٰ احمد، عبدالواحد بھی موجود تھے۔

Leave a reply