وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 ستمبر احساس دلاتا ہے کہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی بقاء اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے۔ بدقسمتی سے، پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔16 دسمبر اے پی ایس حملہ، تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے یہ دراصل تعلیم پر ایک بہت بڑا حملہ تھا- دہشت گردی اور انتہا پسندی نے نہ صرف ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی گئی- تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ ہے۔تعلیم کے لئے محفوظ اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے- کوشش ہے کہ ہر بچے کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔
پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، پنجاب میں پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہد ف پورا کریں گے ،والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں،پولیو معصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کر دیتا ہے، خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکر ہیرو ہے، پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب
تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید
پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت
پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ
عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں








