پوری قوم اس وقت بہت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے،بزنس کمیونٹی

ubair tufial

کراچی پریس کلب میں بزنس کمیونٹی نے پریس کانفرنس کی ہے

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل ،مرزا اختیار بیگ اور خالد تواب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات ہوئی ۔موجودہ اقتصادی صورتحال پر بات چیت کرنی ہے اس وقت بجلی آٹا چینی گیس ہر چیز مہنگی ہے پوری قوم اس وقت بہت مشکلات کا سامنا کر رہی ھے ۔مہنگائی کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ھے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بہت ھے بجلی کی قیمت پر آرمی چیف کا موقف تھا کہ یہ آئی ایم ایف کے کنڈیشن کے تحت ھے ۔اس وقت ایک چھوٹی فیملی جس کے دو بچے ہوں وہ 50 پچاس ھزار روپے میں گزارا نہیں کرسکتا ۔

زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ تاجر بھی اس مہنگائی کو بڑھاوا دینے میں شریک ہیں ،چینی کی قیمت 180 روپے تک لے گئے ہیں اسکا کوئی جواز نہیں ہے قیمت میں اضافہ بلاجواز ھے ۔چینی کے اسٹاک 18 لاکھ ٹن کے قریب جو ساڑھے تین ماہ کئے لئیے کافی ہیں ۔چینی کے اسٹاکس موجود ہیں ڈپٹی کمشنرز کے زریعے اسکی قیمت کو کنٹرول کیا جاسکتا ھے ملک کی گندم کی پیداوار بہت ھے جو اس کاروبار سے منسلک ہیں انہوں نے گندم اور آٹا مہنگا کیا ھےآٹا اور چینی کی قیمت میں کچھ نہیں لیکن افغانستان چینی اور گندم جارہی ھے جس کے باعث یہاں مہنگا ھے ۔اس وقت سریا فائبر کپڑا ایران سے بڑی مقدار میں یہاں آرھا ھے ۔

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

خالد تواب کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کی خرابی کے باعث صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں اس وقت بجلی کے بلوں کے باعث تاجر صنعتکار سب ہی پریشان ہیں ۔40 فیصد صنعتیں پاکستان میں بند ہیں ۔آرمی چیف سے ملاقات کے بعد تھوڑی بہت امید کی کرن نظر آرہی ہے ۔بے روزگاری بڑھنے کے باعث صورتحال بہت سنگینی کی جانب بڑھ رہی ھے ۔پڑوسی ممالک کی صورتحال بہت بہتر ھے لیکن پاکستان میں معیشت زبوں حالی کا شکار ھے ۔

Comments are closed.