قومی اسمبلی اجلاس، بل پیش کرنے پر خورشید شاہ نے کی مخالفت

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے متعلق آئینی بل پیش کیا گیا،قومی اسمبلی نے آئینی بل پیش کرنے کی تحریک کی منظوری موخر کردی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی اراکین اس پر اپوزیشن سے بات چیت کریں، خورشید شاہ نے پرائیویٹ ممبر ڈےپرآئینی بل پیش کرنے کی مخالفت کر دی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی رکن نجی بل کیوں پیش کر رہے ہیں؟ بل تو باضابطہ طور پر حکومت کی جانب سے آنا چاہیے تھا،پارلیمانی سیکریٹری قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ بل پیش کرنا کسی بھی رکن کا استحقاق ہوتا ہے،خورشید شاہ کی جانب سے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بل پرائیویٹ ممبر ڈے پر آئے ہیں، روک نہیں سکتا،وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ اگر بل کمیٹی میں چلے بھی جائیں تو وہاں پر پیش رفت ہو جائے گی،

خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

Comments are closed.