قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اراکین پر اسد قیصر نے ایکشن لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نازیباا لفاظ استعمال کرنے والے اراکین پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اراکین پر پابندی اگلے احکامات تک رہے گی علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، حامد حمید اور آغا رفیع اللہ پرپابندی عائد کی گئی ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خا ن پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، حامد حمیدپر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ پر بھی اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اسپیکراسدقیصر نے 7اراکین قومی اسمبلی پر پابندی کے ا حکامات جاری کیے
اسد قیصرنے قومی اسمبلی میں لعن طعن اورہگامہ آرائی کرنے والوں کوسزا دینے کااعلان کردیا
شہبازگل نے ن لیگ کی خوبیوں کوبالآخرتسلیم کرہی لیا
قومی اسمبلی میں ہونےوالی شرمناک گفتگو نے جہاں ان جمہوری دعویداروں کو بے نقاب کردیا
معززایوان پھربھی معزز:پھرجاہل اورغیرمہذب کون؟اسمبلی میں گالیاں،لعن طعن:پارلیمانی نظام کی روح