قومی اداروں کا اہم اور حساس ڈیٹا غیر ملکیوں کو دینے کی تحقیقات بند

0
37

قومی اداروں کا اہم اور حساس ڈیٹا غیر ملکیوں کو دینے کی تحقیقات بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اداروں کا اہم اور حساس ڈیٹا غیر ملکی ڈونر ایجنسی کو دینے کا معاملہ،برطانیہ کی فنڈنگ سے چلنے والی این جی او اور پنجاب حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات بند کر دی گئیں،ڈی جی نیب لاہور نے سابق سیکریٹری پراسیکیوشن کی انکوائری چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی،

نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سمیت دیگر کےخلاف دسمبر 2018 میں شکایات موصول ہوئیں،سید علی مرتضیٰ شاہ پر ملکی اداروں کا اہم ڈیٹا غیر ملکی ایجنسی کو فراہم کرنے کا الزام ہے، ڈیٹا فراہم کرنے کے عوض ملزم 375 پاونڈ روزانہ کی بنیاد پر وصول کرتا رہا،ملزم نے 60 ڈی پی جیز کو میرٹ اور سینیارٹی کے برعکس تعینات کیا،ملزم کا رہن سہن اور اثاثہ جات اس کی آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے.

ڈی ڈی پیز اور ڈی جی پیز کی سلیکشن اور پوسٹنگ کا معاملہ بھی چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے،نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ سیکریٹری پنجاب میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں،ڈی ڈی پیز اور ڈی جی پیز کے پوسٹنگ کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پوسٹنگ اور پرموشن کا معیار کارگردگی کو بنانے کی ضرورت ہے،

رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب لاہورنے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، نیب لاہور کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2019میں کرپشن و بدعنوانی میں ملوث138 ملزمان گرفتار کئے،ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 29 ارب 93 کروڑ روپےکی ریکوری کی،رواں سال 100نئی انکوائریزاور36نئی انوسٹی گیشنز شروع کی گئیں،2019میں مجموعی طور پر 55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائرہوئے،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب لاہور نے رواں سال تحقیقات مکمل کرکے25کرپشن کے ریفرنسز دائر کیے،پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کئے گئے،رواں سال 3 ارب روپے کیش کی صورت میں متاثرین کو واپس لوٹائے ،27 ارب روپےسے زائد مالیت کے مکانات و پلاٹ بھی واپس لوٹائے گئے

Leave a reply