قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالوں کو قوم معاف نہیں کر یگی،گورنر پنجاب

0
44

قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالوں کو قوم معاف نہیں کر یگی،گورنر پنجاب

باغی ٹی وی :اپوزیشن کو ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالوں کو قوم معاف نہیں کر یگی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاوس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں سیاسی و حکومتی امورسمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی، اس موقع پر گفتگو میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں، عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کر ینگے۔

حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن احتسابی عمل کو بریک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا، شفاف اور بلاتفریق احتساب ملک وقوم کے لیے لازم ہو چکا ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، ملکی دفاع کو یقینی بنانیوالی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے، اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے، فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گرد مسلسل بڑھ رہی ہے، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر وفلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

فوج نے سیاسی معاملات پر اپوزیشن کو واضح‌ پیغام دے دیا ، شیخ ‌رشید

Leave a reply