قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ ، بلوچستان کی شاندار فتح
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے پانچویں روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بلوچستان نے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔
بلوچستان کی جانب سے یونس دو گول، اسفند سینئر دو اورعبدل علی نے ایک گول کیا۔ جبکہ آزاد جموں کشمیرکے بلال مرجان نے ایک گول کیا۔ دوسرا میچ سندھ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے مابین کھیلا گیا۔ جوہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک کے مقابلے تین گول سے جیت لیا۔گ