قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند، اسلام آباد،پنڈی میں بھی شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے

0
53

قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند، اسلام آباد،پنڈی میں بھی شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے

جہلم کی ضلعی انتظامیہ مکمل تیار،قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند کر دی گئی ہے دریائے چناب ٹول پلازہ سے نہر پل سرائے عالمگير ٹول پلازہ جہلم تک شامل ہے جسے بند کر دیا گیا ہے قومی شاہراہ جی ٹی روڑ دونوں اطراف سے مکمل طور پر کنٹینر لگاکر اور خندوقیں کھود کربند کی گئی ہے دریائے چناب ٹول پلازہ اور سرائے عالمگير ٹول پلازہ جہلم پر رینجرز اور پوليس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،پنجاب رینجرز اور پنجاب پوليس کے تازہ دم دستوں نے جی ٹی روڑ دونوں دریاٶں کے پلوں کا کنٹرول سنھبال لیا،مسافروں کیساتھ مال بردار گاڑیوں کی لمبی لاٸنیں لگ گئیں گاڑیوں کے مالکان اور ڈرٸیوار پریشان ہیں گاڑیوں کی بندش سے لاکھوں کا نقصان کا اندیشہ ہے جی ٹی روڑ سے منسلک علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کھاریاں،لالہ موسی،سراۓ عالمگير اور گجرات سیکشن پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل سروس بھی معطل ہے

راولپنڈی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانےوالی مرکزی شاہراہیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد تک میٹرو سروس معطل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، چکلالہ سکیم 3 اور باقی علاقوں سے اسلام آباد آنے کیلئے کوئ رکاوٹ نہیں ہے صرف فیض آباد انٹرچینج بند ہے آئی ایٹ سیکٹر اور انڈسٹریل ایریا جانے کیلئے آئ ایٹ انٹرچینج استعمال کریں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیااجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا .وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گیصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے

Leave a reply