قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق
قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو اس وقت ٹائیگر فورس کی نہیں بلکہ رضاکاروں کی ضرورت ہے،
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جاپان نے بھی سود معاف کردیا ہے،ہمارےوزیراعظم کیوں نہیں کرسکتے؟ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی حکومت اور اپوزیشن ایک مجلس میں نہیں بیٹھ سکے،اپوزیشن اورحکومت دونوں کو اپنی اناسے باہر آکر قوم کیلئے کام کرنا چاہیے،کورونا وائرس کسی مخصوص جگہ پر نہیں بلکہ دنیا میں ہرگھرکے لیے خطرہ ہے،
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنی تمام نجی اور سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں،ایک لاکھ سے زائد رضاکار ویلفیئر سرگرمیوں میں شریک ہیں، جماعت اسلامی کارکنان دوردراز علاقوں میں بھی راشن تقسیم کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنان نے بلاتفریق راشن تقسیم کیا،الخدمت کے رضاکاروں نے خواجہ سراؤن کی بھی مدد کی ، نتھیا گلی کے علاقے میں بندروں کو بھی خوراک دی، ہم انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، ہر زندہ رہنے والی مخلوق جس کو خوراک کی ضرورت ہے ہم پہنچا رہے ہیں.
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وباء کو تفتان کےباڈر پر ہی کنٹرول کیا جاسکتا تھا ، حکومت اول روز سے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے،آسولیشن میں رکھے گئے لوگوں کے ساتھ مریضوں کی بجائے مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے، اپوزیشن نے ملکر حکومت کو یقین دلایاہے کہ ہم قوم کو اس وباء سےبچانے کے لیے آپ کے ساتھ ہیں ،مگر حکومت نے اس کا کوئی مثبت جواب دینے کی بجائے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا