باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار یک جہتی کیا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کریں،پارٹی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنان کو سختی سے تاکید کرتا ہوں کہ متاثرین کی مدد کے لئےکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی راہ اپنائے ،سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، حیرانی ہے کہ حکومت نے کیا تیاری کی تھی ،سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

واضح رہے کہ ملک میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حادثات میں مزید 39 جاں بحق ہوگئے ۔ پختونخوا و دیگر علاقوں میں پانی کے ریلوں نے تباہی مچائے رکھی جن سے درجنوں گھر بہہ گئے ، لاہور میں چھتیں گرنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ کراچی میں گزشتہ روز چند علاقوں میں معمولی بارش ہوئی تاہم شہر بدستور پانی میں ڈوبا رہا ، بجلی کیساتھ ساتھ موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی جبکہ ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں ۔

Shares: