قائداعظم زندہ باد کے کچھ فائٹ سینز ہالی وڈ سے لئے گئے نبیل قریشی

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد جو کہ کامیابی سے پاکستان اور دیگر ممالک میں جاری ہے، اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایکشن سین بالی اور ہالی وڈ کی فلموں سے کاپی کئے گئے ہیں. فلم کے حوالے سے اس قسم کی باتیں کی جا رہی ہیں. نبیل قریشی نے آخر خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ میں نے قائداعظم زندہ باد میں بہت سارے فائٹ‌ کے مناظر خود بنائے لیکن یقینا کچھ سینز ہالی وڈ کی فلموں سے کاپی کئے اور جہاں تک یہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے سینز بالی وڈ کی فلموں سے کاپی کئے ہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ میں نے بالی نہیں‌ہالی وڈ کی فلموں سے کاپی کئے ہیں اور وہیں پر یہ سینز سب سے پہلے بنے بالی وڈ نے بھی کاپی کیے.نبیل قریشی نے کہا کہ چونکہ اس قسم کی فلم پاکستان میں پہلی بار بنی ہے اگر روٹین سے بنتی رہیں تو یقینا بہت بہتری آئیگی. نبیل قریشی نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میری فلم کو پسند کیا جا رہاہے. یاد رہے کہ فلم قائداعظم کی مصنفہ اور پرڈیوسر فضا علی مرزا ہیں مرکزی کردار ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے ادا کئے ہیں.فضا اور نبیل اس سے قبل بھی فہد مصطفی کے ساتھ ایکٹر ان لاء میں کام کر چکے ہیں جبکہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ‌ ہے. فلم کا میوزک اور کہانی کو کافی پسند کیا جا رہا ہے.

Comments are closed.