ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

0
143

ملکہ الزبتھ دوم نے آسٹریلیا کے سڈنی کے رہائشیوں کو ایک انتہائی خفیہ خط لکھا، اور اسے سال 2085 تک نہیں کھولا جائے گا۔

باغی ٹی وی: حال ہی میں فوت ہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عبارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا، یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے جو اصل میں 1898 میں تعمیر کی گئی تھی اور ملکہ کی عظیم دادی وکٹوریہ کے نام پررکھی گئی ہے،یہ سڈنی کی سب سے مشہورعمارتوں میں سےایک ہے، جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔

ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہا

ملکہ کے خط کے مندرجات واضح نہیں ہیں، لیکن یہ ممکنہ طور پر سڈنی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرے گا کہ انہوں نے تاریخی عمارت کو بچانے اور اس کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے، جب اسے پارکنگ کے لیے تقریباً مسمار کر دیا گیا تھا۔

1986 میں، ملائیشیا کی ایک کمپنی نے عمارت پر 99 سال کی لیز پر دستخط کیے، ان کا معاہدہ 2085 تک لے لیا – اسی سال ملکہ کی خط و کتابت کو کھولا اور عام کیا جانا ہے۔

آسٹریلیا ایک دولت مشترکہ ملک ہے، اور ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال تک ملک کی سربراہ مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس نے اپنے دور حکومت میں آسٹریلیا کے 16 دورے کیے، آخری دورہ 2011 میں کیا تھا ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ

Leave a reply