اسلام آباد:ہالینڈ کی ملکہ میکسما کی وزیراعظم، صدرسے ملاقاتیں، اہم معاملات پرمشاورت بھی ہوئی ، اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ ملاقاتیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترقی میں مالیاتی شمولیت کے فروغ پر ملکہ میکسما کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عامر خان

وزیر اعظم نے ملکہ میکسما کو حکومت کی جانب سے فلیگ شپ ’احساس پروگرام‘ سمیت مختلف فلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کیلئے معاشی شمولیت کو فروغ دینا ہے جس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں‌ کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران…

ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور غربت کے خاتمے اور جامع معاشی ترقی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مالی اعانت کیلئے خواتین تک رسائی کو ترجیح دینے اور حکومتی ادائیگیوں اور طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ملکہ نے مالیاتی شراکت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

افسوس!رویوں میں‌ ابھی تک تبدیلی نہیں‌ آئی، میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں،…

دلچسپ اور اہم بات یہ ہےکہ ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے اسلام آباد میں احساس پروگرام سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دان بننے سے پہلے وہ سوشل ورکر تھے، حکومت غربت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ملکہ میکسما نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Shares: