کوئٹہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی کے شکار پی آئی اے کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا.

کوئٹہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی کے شکار پی آئی اے کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، مسافر گھروں کو چلے گئے جبکہ پرواز کے منگل کی سہہ پہر اسلام آباد روانہ ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ جبکہ پرواز پی کے 326 پیر کی دوپہر ایک بجے کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہورہی تھی اور طیارہ رن وے پر 194 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گیا تو پائلٹ نے فنی خرابی محسوس کرتے ہوئے اچانک ٹیک آف منسوخ کر دیا۔

پائلٹ نے ایک ٹریفک کنٹرول کو کاک پٹ میں شیئر ونڈز، تیز ہواؤں اور بریکس گرم ہونے کی نشاندہی کی۔ ائیر بس اے 320 طیارہ بغیر کسی مدد کے اپنی پارکنگ تک پہنچا، انجینیئرز نے معائنہ کیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کی اگلی پرواز سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) ائیر وردی نیس کی جانب سے کلیئرنس سے مشروط ہونے کی وجہ سے پرواز کی روانگی روک دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ائیرپورٹ منیجر ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا تھا، بعدازاں انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ ملک مظہر اعوان کے مطابق طیارے کی مکمل فٹنس کیلئے درکار کچھ پرزے منگل کو کوئٹہ پہنچیں گے۔ پرواز پی کے 326 ممکنہ طور پر منگل کی سہ پہر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوسکے گی۔

Shares: