بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائی سرانجام دی۔ امدادی ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں کو جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائی سرانجام دی۔ امدادی ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں کو جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے اور اس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب راچی یونیورسٹی میں نامعلوم افراد طالب علم کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ عینی شاہدین کےمطابق شعبہ اردو کے طالب علم کو کینٹین سے اغوا کیا گیا۔ طالب علم کی رہائی کے لیے طلبا نے مرکزی روڈ پر احتجاج شروع کردیا اور ٹریک بند کردیا جس کے نتیجے میں مین یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔
احتجاج کی وجہ سے صفورا کی طرف جانے والی گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا رخ سمامہ سے جوہر چورنگی کی طرف موڑ دیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد پولیس احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ٹریفک کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔