بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے
دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہوا،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے
پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھرپر دستی بم سے حملہ، فائرنگ
دوسری جانب بلوچستان کے شہر پنجگورمیں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چتکان میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر کے باہر 2 دستی بم حملے کیے گئے ہیں، فائرنگ بھی کی گئی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق حلقہ پی بی 30 سے امیدوار رحمت صالح بلوچ کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے،حملہ آور دستی بم پھینک کر اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں، گھر میں موجود افراد نے جوابی فائرنگ بھی کی ہے، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا،جس میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی،ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ کے سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے، جائے دھماکے کی حدود میں کو انتخابی پروگرام نہیں تھا،انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے.
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد