کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئےملزمان کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نےآئی جی پولیس کو ویڈیو اسکینڈل کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی ویڈیو اسکینڈل واقعے میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سے بھی رابطہ کیاگیا ہے،ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کےلیےایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ملزمان کے موبائل،ویڈیوز اوریو ایس بیز کو فرانزک کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوایا گیا دونوں ملزمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں

دوسری جانب کوئیٹہ کی سول سوسائٹی نے حکومت پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیکر کیس کو انسداد دہشتگری کی عدالت میں ٹرائل کے بعد جنسی درندے ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اوربازیاب ہونیوالی لڑکیوں کےخاندانوں کو تحفظ فراہم کیاجائے

قبل ازیں قومی اصلاحی کمیٹی کے کنوینر علامہ علی حسنین حسینی، اراکین بریسٹر افتخار، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی و دیگر نے کوئٹہ میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ہدایت خلجی سے متعلق کہا ہہے کہ صوبے میں ہمیشہ خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے قبائلی افراد جنگ کی صلح کیلئے خاتون کو لے جاتے تو دیگر گروہ احتراماً جنگ ختم کردیا کرتے تھے مگر بہت افسوس کی بات ہے کہ اسی صوبے میں خواتین کی بدترین تذلیل ہوئی ہے ہدایت خلجی نے جس طریقے سے بلوچستان کی عورتوں کی عزت کو پامال کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہےاس نے نہ صرف خواتین کو برہنہ کرکے ویڈیوز بنائیں بلکہ انہیں مسلسل بلیک میل کرکے عصمت دری پر مجبور بھی کیا اور انکی ویڈیوز سوشل میدیا پر بھی ڈالی اس جرم میں ملوث ہدایت خلجی کو طاقتور اور بااثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے، جسکی وجہ سے ہمیشہ اندیشہ ہے کہ وہ اس سفاک مجرم کو اپنی طاقت کا استعمال کرکے بچا لیں گے

قبل ازیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ویڈیو اسکینڈل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ گھناونے عمل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے متسحق نہیں،بلوچستان کی رویات کا چہرہ مسخ کرنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے حکومت اس معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، دو۔ملزم گرفتار ہیں دیگر کے گرد گھیرا تنگ کر رہیں ہیں،صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا کہنا تھا کہ کیس میں اب تک کی پیش رفت اطمنان بخش ہے،پوری امید ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی،

قبل ازیں ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست دینے والی خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ہدایت خلجی پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون کا طبی معائنہ بولان اسپتال میں کیا گیا۔ خاتون اور ملزم ہدایت خلجی کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔جبکہ کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو اور لڑکیوں پر تشدد کے معاملے پر مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں

ڈی آئی جی پولیس فدا حسن نے ویڈیو سکینڈل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیواسکینڈل کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں, ملزم ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل کو گرفتار کیا ہوا ہے ۔ کیس میں نامز د ملزم شائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ویڈیوز کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کو شامل کر رہے ہیں ملزمان کی جانب سے اغوا کی گئی 2 لڑکیاں افغانستان میں ہیں ۔ لڑکیوں کی واپسی کے لیے وفاقی سطح پر افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نازیبا ویڈیو کے مرکزی ملزم کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا، سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.

نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

Comments are closed.