یوم شہداء پولیس پر آج وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا پیغام جاری کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج یوم شہداء پولیس پر وطن عزیز کے ان فرض شناس سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کیا. دہشتگردی کی جنگ میں جہاں افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ہیں، وہیں پولیس کے جوانوں نے بھی ہر موقع پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی. پاکستان کی غیور عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے. آج کے دن ہم وطن عزیز کے ان تمام بیٹوں اور بیٹیوں، ان کے اہلِ خانہ کو اپنے ملک کی خدمت پر سلام پیش کرتے ہیں.
پیپلز پارٹی کی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے گی
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
اگلے 30 دنوں میں شہدا کے ورثا جن کے پاس گھر نہیں تھا ان کو گھر دیں گے،آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم شہداء پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قسم ہے اس وقت کی جب آپ ڈیوٹی کے لئے نکلتے ہیں، قسم ہے اس وقت کی جب ملک و قوم کی حفاظت کے لئے آپ کا خون اس ارض پاک پر گرتا ہے،ہم نہیں رکیں گے آج اس 24 گھنٹے میں شہدا اور فورس کی فیملیز کے لئے 01 کروڑ 25 لاکھ ویلفیئر کے لئے اکٹھا کر رہے ہیں،فورس کئ ویلفیئر پر 65 لاکھ روپے روزانہ خرچ کر رہے ہیں نہ ہم دہشت گردوں سے ڈرتے ہیں، نہ مذہبی جنونیوں سے ڈرناہے، سوشل میڈیا کے بدمست ہاتھیوں سے لڑنا ہے،ہم عزت تکریم احترام سے پہچانے جائیں گے،ہم نے ایک ایک زخمی جوان کا خیال رکھنا ہے،نہ ہم شکست مانتے ہیں نہ مانیں گے، پولیس کرپٹ نہیں ہے، 160 ارب کے بجٹ کا حساب دیں گے،نہ ہم تنقید سے ڈریں گے، ہم ہمت کے ساتھ اس ملک کو محفوظ بنا کے دکھائیں گے،ٹرانسجینڈرز اور مظلوم طبقے کو پولیس تحفظ مراکز مدد فراہم کر رہے ہیں،خدمت مراکز، تھانوں، لائسنسنگ سنٹرز، کچہ کے علاقے میں ، سڑکوں، گلیوں میں فرائض انجام دیتے رہیں گے