رہائی کا خواب ادھورا، شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات

0
254
imran khan shah mehmod qureshi

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

نظر بندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی نے جاری کئے، سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے تحت آرڈر جاری کیے، نظر بندی کے احکامات کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کی ضمانت تین روز قبل منظور ہوئی تھی، چھٹیوں کی وجہ سے انکی رہائی نہ ہو سکی تھی، آج شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، عمران خان کی بھی ضمانت منظور ہوئی تھی تا ہم عمران خان کی رہائی نہیں ہو سکے گی کیونکہ وہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Leave a reply