انسداد دہشتگردی عدالت ،شاہ محمود قریشی کی بینک جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،
کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آج ہی جواب طلب کر لیا، وکیل علی بخاری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک ہی اکاؤنٹ ہولڈ کرتے ہیں ،شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں اور روز مرہ امور چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں ،بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف کو جیل جانے کی اجازت دی جائے ،شاہ محمود قریشی کا ایک بیٹا ہے وہ واحد خود کفیل ہیں ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہے ، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے سماعت میں وقفہ کردیا
شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں، ایف آئی اے نے چالان میں شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا ہے، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو چار اکتوبر کو عدالت نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،
سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی
سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت
سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،
ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ،چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے،ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں، سائفر وزارت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہیں