پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات؟ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کر دی
وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے چئیرمین تھے ہیں اور رہیں گے، سب ان کی ذات پر سب متفق اور ان کے ویژن کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قیادت کے حوالے سے کوئی کشمکش نہیں ہے، کور کمیٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،کور کمیٹی کے پاس پارٹی چئیرمین کی 27 سالہ جدوجہد ایک امانت ہے، 10 روز قبل ایک نئی مردم شماری کا نوٹیفکیشن کیا گیا، 7 روز قبل قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا ، آئین واضع ہے کہ انتخابات کب ہونگیں اور کیسے ہونگے،آئین میں انتخابات کی 90 روز کی واضع قدغن کو عبور کیا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، 90 روز سے بڑھنے کی کوشش کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس حوالے سے ہمارے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،سینیٹر علی ظفر اس حوالے سے پٹیشن تیار کر رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ بھی چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے سی سی آئی کے فیصلوں کو چیلنج کریں گے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی بار ایسوسی ایشن بھی اس حوالے سے موقف واضع کر چکی، عمران خان پارٹی کے بانی چیئرمین تھے ہیں اور رہیں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں! انکا متبادل کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی یہ سوچے،عمر ایوب اور مجھ سے منسوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے مایوس کرنا چاہتا ہے، عثمان ڈار کی فیکٹری بند کر دی گئی جو ڈالر پاکستان لا رہی تھی کیا اس طرح پاکستان کی خدمت کی جا رہی ہے؟ میری کل محسن لغاری سے بات ہوئی، پنجاب میں وزیر خزانہ رہے انکے بیٹے کو اٹھایا گیا ، تشدد کیا گیا، پورا خاندان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں وہ ویڈیو میسج ریکارڈ کروانا پڑتا ہے جس پر نہ دل تھا نہ خواہش تھی،
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،