رات میں فضائی آپریشن بند کرنیکا فیصلہ، وجہ کیا؟ سول ایوی ایشن نے کس سے مانگی رائے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رات کے وقت فضائی آپریشن بند کرنے پرغور شروع کردیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رات کے وقت فضائی آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ان سے سفارشات مانگی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت فضائی آپریشن کو چلانے کے لیے رن وے لائٹس، سیکورٹی لائٹس، ٹرمینل بلڈنگ لائٹس اور ائیرکنڈیشنر کے استعمال میں بجلی کے استعمال میں کچھ سال میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز سے دو آپشنز پر سفارشات مانگی ہیں، پہلے آپشن میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک آپریشن بند رکھا جائے گا یا پھر دوسرے آپشن میں رات 12 سے صبح 6 بجے تک آپریشن کے سول ایوی ایشن کو ائیرلائنز اضافی فیس ادا کریں گی۔

پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

ارشد ملک ایئرفورس یا پی آئی اے، ایک کا انتخاب کریں،سابق وزیراعظم نے پی آئی اے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو مراسلے میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن کو اپنی سفارشات سے آگاہ کریں گی، سول ایوی ایشن ائیرلائنز کی سفارشات پر رواں سال گرمیوں میں رات کے فضائی آپریشن پر پابندی لگانے یا اخراجات بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔

ارشد ملک کو ایک ادارہ چھوڑنے کا کہا تھا بتائیں کیا بنا؟ چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل نے کیا کہا؟

Shares: