اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستان کی معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے لاہور الفلاح بینک سے کارڈ میں سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا کہ ‏پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا بیلینس صفر ہے، فون کر کے پوچھا تو کہتے ہیں لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لیے ہیں –

رابی پیر زادہ نے مداحوں کو نصیحت کی کہ اگرآپ لوگوں کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں-

انہوں نے لکھا کہ اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر اعتماد نہیں کرسکتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ اس بینک کو ٹیگ کرنے میں میری مدد کریں میرے اکاؤنٹ میں 54،000 تک کی رقم تھی اوراس میں کم از کم 18 کنبوں کی مدد ہوسکتی ہے جن کی میں مدد کررہی ہوں-

رابی نے بینک الفلاح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے کہا کہ لوگ آپ پر اعتماد کرسکتے ہیں؟ کیا ہم واقعی اب ایسا کر سکتے ہیں؟ پورا پاکستان آپ کے جواب کا منتظر ہے ، آپ اپنے دعوے پر پورا نہیں اُترے-

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ وہ ایک اور خاتون کے گھر کی پینٹنگ کا کانٹریکٹ لینے گئی تھیں، ان پیسوں سے ایک بچے کی ٹانگ کا آپریشن کرانا ہے-

انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کوئی چور لاہور میں ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہا ہے، کارڈ میرے پاس ہی تھا رابی نے بتایا کہ بینک نے انہیں کلیم نمبر دے دیا ہے-

کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

 

بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

 

Shares: