بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

0
39

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وفاقی حکومت اور بالخصوص سندھ حکومت سے سیلاب کو کراچی کے شہریوں کی کے لئے آسان بنانے کی اپیل کی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راوپلنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے لکھا کہ میرے پیارے کراچی کے شہریوں۔ بہت خیال رکھیں۔ کاش میں یہ کہنے سے زیادہ کچھ کر بھی پاؤں۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ وفاقی حکومت اور بالخصوص حکومت سندھ سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ اس بارش اور شہری سیلاب کو لوگوں کے لئے آسان بنائیں۔ اور ساتھ ساتھ کچھ ایسا کریں آگے کہ اگلی برسات میں لوگوں کے ساتھ یہ سب نہ ہو۔


دوسری جانب اداکارہ اُشنا شاہ نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کرپٹ سیاستدانوں کے لئے احتجاج اور مارچ بھی غریب ہی کرتے ہیں ان کے لئے ایک دوسرے سے لڑائی اور ہاتھا پائی بھی غریب کرتے ہیں اور جب ان کی کرپشن کی وجہ سے بارشوں کے پانی کا سیلاب آتا ہے تو ڈوبتا بھی سب سے پہلے غریب ہی ہے-


گلوکار جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اس بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا کہ پیپلز پارٹی ، پی ایم ایل این ، پی ٹی آئی اور ڈکٹیٹر جیسی مافیا پارٹیاں ملک کے مختلف ادوار میں ایم کیو ایم کے ساتھ 33 سالوں سے چل رہی ہیں۔

جواد احمد نے لکھا کہ عام لوگوں کی ایک سیاسی جماعت کی صرف 2/3 اکثریت والی حکومت ہی ان کے معاملات حل کرے گی۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کی پرواہ نہیں کی لیکن کیا ہم! شکایت کرنا چھوڑ کر خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت ان حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتے-


انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اردگرد بنا سوچے سمجھے کچرا پھینک دیتے ہیں جو کہ بعد میں اس طرح کے حالات کا سبب بنتا ہے ہمیں اس عمل سے خود کو روکنا ہو گا تا کہ ایسے حالات کا اسامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے!

اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سیلابی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے حالات دل دہلا دینے والے ہیں کراچی کو فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے بعد فوری اصلاحی کارروائی کی جائے۔


انہوں نے لکھا کہ عہدوں پر اقتدار میں آنے والوں کی قطعی بے حسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو بدلا جانا چاہئے۔ کافی لمبے لمبے دعوے کرنے کی بجائے ان تمام چیزوں پر کام کرنے کا وقت ہے-

اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ بارش ہر کسی کے لیے رحمت کا باعث نہیں۔

اداکار فہد مرزا نے بھی کراچی میں بارش کے دوران اپنے گھر کے باہر تالاب کا منظر پیش کرتی سڑک کی ویڈیو پوسٹ کی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سون بارشوں کی وجہ سے سیہاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے آج جمعرات کی صبح سے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ کراچی کے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے صدر، ملیر، ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، پی ای ایس ایچ ایس، اسکیم 33، کلفٹن، شاہراہ فیصل، لانڈھی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ماڈل کالونی، گارڈن، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی پھیلادی ہے-

 

کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے

Leave a reply