ملتان:مردوں کے بارے میں تو سنا تھا کہ وہ بیرون ملک زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بھیجتے ہیں اور پیسے کمانے کے چکروں میں اپنی اور قوم کی عزت کو تار تار کرتےہیںلیکن یہ اس سے پہلے کسی نے نہیںسنا ہو گا کہ خواتین بھی اس جرم میں مردوں سے کم نہیں، ایسے اہی ایک واقعے نے حکام ، عوام اور معاشرے کی آنکھیںکھول کر رکھ دی ہیں ، اطلاعات کے مطابق ملتان سے ایک ایسی سفاک عورت کوگرفتارکیا گیا ہے جوبچیوں کےزیادتی کی ویڈیوزبناتی اوران ویڈیوز کوبیرون ملک اپنےشوہرکو بھیجتی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس رابعہ نامی خاتون نےگھرمیں بیوٹی پارلربنارکھا ہے۔ دس سالہ بچی کومل نےاپنے ساتھ زیادتی اورویڈیوزبنانے کی روداد پولیس کو سنا دی۔ دس سالہ بچی کومل ملزمہ کےگھرکام کرتی تھی۔بچی نے انکشاف کیا ہے کہ رابعہ کےبھائی اوربھانجے نے اسے زیادتی کانشانہ بنایا اوررابعہ نےوڈیو بنائی۔