اداکارہ و مااڈل رابعہ بٹ نے ایک ٹویٹر سپیس میںکہا ہے کہ جیون نگر میںکام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تو لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ہے. میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ میں سہیل احمد کے ساتھ کام کررہی ہوں. سہیل احمد سیٹ پر کسی بھی جونئیر کو یہ گمان بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ بہت سیئنر ہیں. کوئی بھی کردار کرنا ان کے لئے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے. کوئی بھی کردار ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں ہے. ان کے ساتھ میرے جو سینز تھے جب انہوں نے شروع میںمیری اداکاری دیکھی .
تو انہوں نے کاشف نثار کو کہا کہ کہاں سے اس لڑکی کو لیکر آئے ہو اتنا کمال کا کام کرتی ہے ، ان کے یہ لفظ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھے، سہیل احمد نہایت ہی عاجز انسان ہیں پتہ چلتا ہے کہ اگر ہے کہ اگر وہ فن کی اونچائی پر ہیں تو کسی وجہ سے ہیں ایسے ہی نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ” میں نے بہت سارے سینئرز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بالکل الگ ہے.”