ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین عدالت پہنچ گئے، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

0
39
radio-pakistan

ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین عدالت پہنچ گئے، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے 27 برطرف ملازمین کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز نے 18 نومبر کےلیے نوٹس جاری کئے ،سیکرٹری اطلاعات ، ڈی جی ریڈیو پاکستان، ڈائریکٹر ایڈمن کو نوٹس جاری کئے گئے

عدالت نے فریقین کو 18 نومبر تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی ، وکیل ملازمین نے کہا کہ ملازمین پندرہ سال یا اس سے بھی زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں،ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے بغیر نوٹس اور بغیر وجہ بتائے برطرف کردیا،ریڈیو پاکستان نے 20 اکتوبر سے انٹری بندکردی ہے،

ریڈیو پاکستان سے برطرف ملازمین کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

وکیل نے کہا کہ 2007 اور 2012 میں اسی کیٹیگری کے کچھ جونیئرملازمین کو ریگولر کیا گیا،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی

ریڈیو پاکستان کے جبری برطرف ملازمین کا احتجاج جاری

Leave a reply