چارسدہ۔اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔
علاقہ تھانہ سرڈھیری کی حدود میں سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ کے ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 3ملزمان شہزاد ولد نوشاد، شکیل ولدفرمان شاہ اور شہریار ولد محبوب ساکنان پڑاؤنستہ کو گرفتار کیا، دوران تحقیقات ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے حصہ میں ملی 25ہزار روپے،3موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا دو پستول ،موٹرسائیکل اور 2موبائل فون برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔
دوسری جانب پولیس اسٹیشن سٹی میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کی مختلف شکایات موصول ہونے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔سٹریٹ کرائم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔
ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں سرکل سٹی پولیس کا سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں کو بدستور جاری رکھتے ہوئےایس ایچ او تھانہ سٹی غافر اللہ خان، آپریشن اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم نے رہزن گینگ تک رسائی کے لئے مختلف کاروائیاں شروع کی،اس دوران پولیس ٹیم نے کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 4 ملزمان عدنان ولد نوشاد، عاصم ولد امان اللہ ساکنان پڑاؤ نستہ، سجاد ولد نیاز علی ساکن چارسدہ اور بلال ولد وحید گل ساکن پشاور کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے چھینی گئی 5 موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا۔
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی