مقبوضہ جموں و کشمیر سے پانچ اگست کوآرٹیکل 370کے ہٹائے جانے اور خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے کشمیر ریلوے کو اب تک تقریباً دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مودی بھارت کو لے ڈوبا،بھارتی معیشت کی ایسی خبر آئی کہ بھارت میں تہلکہ مچ گیا
ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ کے بعد محکمہ ریلوے نے سری نگر سمیت بارہمولہ ریلوے اسٹیشن سے شمالی کشمیر کے بنیہال اور جنوبی کشمیر جانے والی تمام ٹرینیں بند کر نے کا فیصلہ کیاتھا۔ بھارتی نیوز ایجنسی یواین آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پانچ اگست سے ریلوے کی سروس معطل ہونے کی وجہ سے تقریباً دو کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے‘۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن پرعدالت 14 نومبرسے سماعت شروع کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مودی حکومت کو جواب داخل کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
وزیر ریلوے کے گھر میں چوری، اہم دستاویز لیک ہونے کا شک
بھارت میں ریلوے کو صرف ایک ماہ میں 12 ہزار کروڑ روپے آمدنی میں کمی ہوئی ہے، بھارت کی معیشت تباہ ہونے کی خبریں تو آ رہی تھیں اب بھارتی ریلوے کی خبر آنے پر بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ماہ اگست میں بھارتی ریلوے کی آمدنی میں 12 ہزار کروڑ روپے ہوئی ہے، رواں برس بھارتی ریلوے اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی.
بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی