مودی بھارت کو لے ڈوبا،بھارتی معیشت کی ایسی خبر آئی کہ بھارت میں تہلکہ مچ گیا

0
28

ریلوے میں ایک ماہ میں 12 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کی کمی ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں ریلوے کو صرف ایک ماہ میں 12 ہزار کروڑ روپے آمدنی میں کمی ہوئی ہے، بھارت کی معیشت تباہ ہونے کی خبریں تو آ رہی تھیں اب بھارتی ریلوے کی خبر آنے پر بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ماہ اگست میں بھارتی ریلوے کی آمدنی میں 12 ہزار کروڑ روپے ہوئی ہے، رواں برس بھارتی ریلوے اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی.

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔

بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک

جی ڈی پی کی اپریل ،جون کے دوران شرح ترقی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کی شرح ترقی 8 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ شرح ترقی 25 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔ سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح محض 0.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ کی شرح ترقی 12.1 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔

بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطح ہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی۔

آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

Leave a reply