وزیر ریلوے کے گھر میں چوری، اہم دستاویز لیک ہونے کا شک

0
20

بھارتی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل کے ممبئی والے گھر میں چوری کی واردات، چوری کرنے والا دہلی سے گرفتار۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گھر پر کام کرنے والے ایک نوکر نے 15 یا 16 ستمبر کو چوری کی تھی۔

پیرس میں ایئر انڈیا کے دفتر سے اہم راز چرانے کی کوشش، بھارتی حکومت اور ایجنسیوں‌ میں‌ کھلبلی

ممبئی پولس نے دہلی سے وشنوکمار ورما نامی نوکر گرفتار کیا ہے ۔ ملزم کے پاس سے نقدی اور ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے فون کے ذریعہ کچھ اہم معلومات کسی کو بھیجی ہیں جس کی پڑتال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم گزشتہ تین سال سے مرکزی وزیر کے گھر کام کر رہا تھا۔ ملزم کا فون چیکنگ کے لئے سائبر سیل بھیج دیا گیا ہے اور پولیس ڈیلیٹ کی گئی میل کی ریکوری کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے ساتھیوں کی بھی تلاش جاری ہے۔

ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ سے پہلے بھارتی جنگی جہاز ‘وکرانت’ کے چار سب سے بہترین کمپیوٹرز کے الیکٹرک پارٹس چوری ہوگئے ہیں۔ کوچی شپ یارڈ کا شمار بھارت کے سب سے محفوظ مقامات میں ہوتا ہے۔

بھارتی جنگی طیارے کے کمپیوٹرزسے الیکٹرک پارٹ چوری

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت کو بحریہ کے بیڑے میں 2021 میں شامل کیا جائے گا۔کوچی شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ذرائع کے مطابق ‘وکرانت’ کے چار کمپیوٹرز کے ہارڈ ڈسک، رینڈم ایکسیس میموری (ریم) اور پروسیسر چوری ہو گئے تھے۔

اسی طرح اگست میں بھارتی ریاست تریپورہ کی ہائی کورٹ کے جسٹس ارندم لودھ کا بینک اکاونٹ ہیک کرلیا گیااور اکاونٹ سے ایک لاکھ روپے نکلوا لےے گئے۔

Leave a reply