بھارتی جنگی طیارے کے کمپیوٹرزسے الیکٹرک پارٹ چوری

0
41

بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ سے پہلے بھارتی جنگی جہاز ‘وکرانت’ کے چار سب سے بہترین کمپیوٹرز کے الیکٹرک پارٹس چوری ہوگئے ہیں۔ کوچی شپ یارڈ کا شمار بھارت کے سب سے محفوظ مقامات میں ہوتا ہے ۔

بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت کو بحریہ کے بیڑے میں 2021 میں شامل کیا جائے گا۔

کوچی شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ذرائع کے مطابق ‘وکرانت’ کے چار کمپیوٹرز کے ہارڈ ڈسک، رینڈم ایکسیس میموری (ریم) اور پروسیسر چوری ہو گئے ہیں۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ چوری کب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کے منیجر نے اس سلسلہ میں ارناکلم (ساوتھ) پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل لوک ناتھ بیکرا نے صحافیوں کو بتایا کہ معاملہ کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب فوج نے کہا ہے کہ جنگی جہاز سے اسٹریٹجک اہمیت کے کوئی اوزار چوری نہیں ہوئے ہیں، تاہم قومی تفتیشی ایجنسیوں (این آئی اے) نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چوری ہونے کے بعد اس جنگی جہاز کے کمپیوٹرز میں بنگلور میں واقع ‘بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ’ کے اسپیئر پارٹز لگائے گئے تھے۔

Leave a reply