ریلوے کے پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

0
38
سیلاب،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے،خواجہ سعد رفیق

‏وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے ، جس پر متعلاقہ حکام نے فوری طور پر عملدرآمد کا اغاز کر دیا.متژکرہ ریلوے استیشنز کو کمرشل حب بنانے کا مقصد ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے.

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور سسٹم میں موجود تمام سنگل ڈی جی سیٹس کو ڈبل کیا جائے۔

اجلاس میں تھر کول کنیکٹوٹی پراجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبوں کے کانسپٹ پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرپوزل کو وفاقی وزیر کے دورہء قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔

Leave a reply