بارشیں اورلینڈ سلائیڈنگ:قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی:شکریہ FWO

0
120

گلگت : بارشیں اورلینڈ سلائیڈنگ:قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی:شکریہ FWO ،اطلاعات کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کا شکار قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی۔

ایف ڈبلیواو کے مطابق حالیہ بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے 26مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے بشام، گوہر آباد، تتہ پانی اور رائی کوٹ سمیت 26 مقامات پر بلاک ہوئی، ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے مسلسل 24گھنٹوں کی کوششوں سے شاہراہ قراقرم کوبحال کیا

جس کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم پر چلاس سے تتہ پانی تک دو طرفہ ٹریفک بحال کردی گئی ، تتہ پانی سے رائیکوٹ تک دو طرفہ روڈ بحال ہوچکا ہے جب کہ تنگ موڑ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کل صبح تک روڈبحال ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں سیاحتی، تفریحی اور مہم جوئی کے حوالے سے معروف فرانسیسی ویب سائٹ وکی کیمپرز نے پاکستان کی قراقرم ہائی وے کو دنیا کی 15 خوب صورت ترین شاہراﺅں کی فہرست میں شامل کرلیا ، وکی کیمپرز پہاڑوں، ساحلوں، صحراﺅں سمیت دیگر دلفریب مقامات کیلئے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی معروف ویب سائٹ ہے جو امریکا، یورپ، لاطینی امریکا سمیت دنیا بھر میں مہم جُو افراد کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

وکی کیمپرز نے اپنے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ قراقرم دنیا کی دوسری سب سے بلند ترین ہائی وے ہے جو چار ہزار 693 میٹر کی بلندی پر تعمیر کی گئی ہے اور چین کو پاکستان سے ملاتی ہے ، قراقرم پہاڑی سلسلے میں بعض چوٹیوں کی بلندی سات ہزار میٹر سے بھی زیادہ ہے ، اس ہائی وے کے خوبصورت اور دلفریب مناظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مثالی ہیں۔

Leave a reply