بالی وڈ اداکار راج ببر جنہوں نے اداکارہ سمیتا پاٹیل سے شادی کی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام پرتیک ببر ہے. پرتیک ببر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راج ببر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے نے بہت کوشش کی کہ وہ بالی وڈ میں اپنا کیرئیر بنا لے، سٹرگل کے دنوں میں اس پر ایک ایسا وقت بھی آیا جب وہ خود بھی پریشان رہتا تھا اور ہمیں بھی پریشان کرتا تھا. لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آیا جب اس نے خود کو مولڈ کر لیا اور حالات کے مطابق چلنا شروع کر دیا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے بہت مشکل وقت دیکھا لیکن شکر ہے کہ اب اسکو فلمیں مل رہی ہیں اور وہ بہت اچھا کام کررہا ہے.
اس سے قبل پرتیک ببر نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ مایوسی کی وجہ سے میں نے الکوحل کا استعمال شروع کر دیا تھا لیکن الکوحل کے استعمال نے میرے حالات اور زندگی کو مزید برا کر دیا ، اسی دوران میں نے میری ددی کھو دی. ایک بار تو ایسا ہوا کہ میں نے الکوحل کی اور ڈوز لے لی اور میں مرنے کے قریب پہنچ گیا اس واقعہ کے بعد میں نے کچھ ہوش کی اور محسوس کیا کہ زندگی اتنی سستی ہیں کہ اس کو یونہی کھو دیں. میں نے محنت کی اور آج میں اچھا کام کررہا ہوں اور مطمئن ہوں.