جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی اپیل

راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی
0
70
raj kundra and shilpa

بالی وڈ‌ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے گزشتہ دنوں 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’یو ٹی 69‘ کی ممبئی میں‌ٹریلر لانچنگ رکھی .اس تقریب میں‌وہ جذباتی ہو گئے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مجھے کہیں جو بھی کہنا ہے، میری بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد کی طرف مت جائیں، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔انہوں نے کہا ہے میری فیملی کا کیا قصور ہے ، میرے بیوی بچوں کو طرح‌طرح‌کی باتیں سنائی جاتی ہیں وہ جہاں‌بھی جاتے ہیں وہاں ان پر آوازیں کسی جاتی ہیں. یہ چیز دیکھ کر میرا دل پھٹ جاتا ہے. ابھی تو کچھ ثابت بھی نہیں ہوا اسکے باوجود مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے میری فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے.

یاد رہے کہ ”فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتاری کے بعد راج کندرا نے جیل تجربات پر مبنی فلم بنائی ہے،” جس کےذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔فلم کی کہانی گرفتاری کے بعد ان کی فیملی کو نشانہ بنانے اور جیل ٹرائل پر مبنی ہے، راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی۔راج اور شلپا شیٹی فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہےکہ فلم اس کیس سے جڑی بہت ساری حقیقتوں سے پردہ اٹھائے گی .

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

Leave a reply