راکھی ساونت اور انکی دوست راجشری کے درمیان معاملات کافی خراب ہو چکے ہیں ، معاملات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ راجشری اب راکھی کے خلاف اور راکھی راجشری کے خلاف میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. راجشری نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میںانہوں نے عادل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا اور کہاکہ اس کو تنگ کرنا ہے لہذا تم اپنے پاس رکھو اس پاسپورٹ کو، عادل کا پاسپورٹ کافی وقت سے میرے پاس ہے، اب راکھی پچھلے پانچ دن سے مجھے کہہ رہی ہے کہ مجھے عادل کا پاسپورٹ واپس کر دو.
راجشری کا مزید کہنا ہے کہ ”میں راکھی کو عادل کا پاسپورٹ کیوں واپس کروں ”؟ میرے پاس یہ پاسپورٹ عادل کی امانت ہے راکھی کی نہیں ، لہذا میں یہ پاسپورٹ عادل کو ہی واپس کروں گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی عادل کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں اس میں ، میں اسکا ساتھ نہیں دے سکتی . راکھی سے میں نے بار بار کہا کہ میں آپ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتی مجھے بیچ میںنہ لائیں لیکن وہ نہیںمانی مجبورا مجھے اس سے الگ ہونا پڑا.








