راجہ پرویز اشرف کا بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش

بچوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے
raja parve ashraf

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا ہے

راجہ پرویز اشرف نے رانی پور میں معصوم بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ بچی کی ہلاکت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے قومی اسمبلی نے پچھلے 16 ماہ میں بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے بیشتر اہم اقدامات کیے ہیں بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرز عمل کو سنجیدگی سے لیں اور ان کی روک تھام کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائیں،

واضح رہے کہ پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، سول جج کی اہلیہ والا کیس ابھی تک چل رہا ہے، کہ اسلام آباد میں ایک اور گھر میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اسکے بعد رانی پور میں واقعہ پیش آیا، سفاک شخص نے 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تڑپتا ہوا فرش پر چھوڑ دیا، بچی کی موت ہو گئی ،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں کمسن بچی کو فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، واقعہ پر ایس ایس پی خیر پور کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اسد شاہ اور اسکی اپلیہ کو نامزد کیا گیا ہے، اسد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے خاتون کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

Comments are closed.